Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یو ایس اوپن میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز

یو ایس اوپن میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز
September 2, 2020

نیویارک ( 92 نیوز) یو ایس اوپن میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا فاتحانہ آغاز، برطانوی ٹینس اسٹار نے جاپان کے نشیوکا  کو شکست دی ۔خواتین کیٹگری میں امریکا کی سرینا ولیمز نے اپنی ہم وطن  کرسٹی آہن کو  شکست دی ، امریکی ٹینس پلیئر وینس ولیمز کا پہلے راؤنڈ میں ہی سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے جاپان کے نشیوکا Nishioka  کے مد مقابل ہوئے، جاپان کے ٹینس  پلیئر نے  پہلے دو سیٹس میں کامیابی سمیٹی تاہم برطانوی ٹینس اسٹار نے  تیسرے سیٹ سے  میچ میں کم بیک کیا اور  لگاتار تین سیٹ  جیت کر  اگلے راؤنڈ  میں کوالیفائی کرلیا۔

خواتین کیٹیگری میں ٹینس کوئین سرینا ولیمز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنی ہم وطن  کرسٹی آہن Kristie Ahn کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

امریکی ٹینس پلیئر وینس ولیمز کا پہلے راؤنڈ میں ہی سفر اختتام پذیر ہوگیا، خواتین کیٹگری کے دوسرے میچ میں وینس ولیمز کو چیک ریپبلکن کی کرولینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔