یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے رمضان پیکیج پر عمل درآمد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل



ڈاکٹر فرحان ورک ، ویڈیو پیغام ، صحافیوں ، جھٹلاتے ، استعفیٰ ، اسد عمر ، قرضہ ڈاکٹر فرحان ورک ، ویڈیو پیغام ، صحافیوں ، جھٹلاتے ، استعفیٰ ، اسد عمر ، قرضہ
۱۷ اپریل, ۲۰۱۹ ۵:۴۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں رمضان پیکیج ،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے رمضان پیکیج پر عمل درآمد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 چیئرمین یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین خان نے پریس کانفرنس میں بتایا  کہ حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کی مد میں 2 ارب جاری کردیئے ہیں جو نا کافی ہیں۔ ہم 5 ارب نیشنل بینک سے بھی لے رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا  شیخ رشید احمد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو رمضان پیکج پر عملدرآمد یقینی بنائےگی۔

 ذوالقرنین خان کا کہنا تھا سابق حکومت  واجبات ادا کر کے جاتی تو بحران نہ ہوتا ۔  انھوں نے ملازمین کو پیغام دیا کہ رمضان نیکیان کمانے کا مہینہ ہے احتجاج کرنے کا نہیں۔

 چئیرمین یوٹیلیٹی سٹورز نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج 2 مئی سے شروع ہو گا ۔ ہم نے وزیر خزانہ سے مزید تین ارب روپے کا  تقاضا کیا ہے جس پر انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔



تازہ ترین ویڈیوز