یونان کے جزیرے ایویا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 7افراد ہلاک


Greek
10 اگست, 2020 1:01 شام

ایتھنز ( 92 نیوز) یونان کے دوسرے بڑے جزیرے ایویا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، سیلابی ریلوں کی زد میں آکر ایک بچے سمیت سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یونان کا آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے جزیرہ ایویا میں گذشتہ ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، درجنوں گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

 پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں، مختلف حادثات میں اب تک سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے، جن میں ایک نوعمر بچہ اور ایک ادھیڑ عمر جوڑا بھی شامل ہے،

یونانی وزیراعظم کائریاکوس کا آج جزیرے کا ہنگامی دورہ بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز