یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ ہوگی ، مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہونگے، آئی ایس پی آر

یوم پاکستان ‏
۱۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) یوم پاکستان پر تینوں مسلح افواج کی پریڈ ہو گی جب کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل  آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  یوم پاکستان پر پریڈ میں تینوں مسلح افواج  شامل ہوں گی ۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ متحدہ عرب امارات کے آرمی چیف اور عمان کے اعلیٰ حکام بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیر دفاع بھی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز