یوم پاکستان پر صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کیلئے اعزازات تفویض کر دیئے


2 سال ، پابندی ، عورت ، جائیداد ، گفٹ ، صدر مملکت
۲۳ مارچ, ۲۰۲۰ ۶:۱۱ شام

راولپنڈی (92 نیوز) یوم پاکستان پر صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کیلئے اعزازات تفویض کر دیئے۔ 3 ستارہ بسالت سمیت کل 445 افسران و جوانوں کو اعزازات تفویض کئے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق یوم پاکستان پر صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کیلئے اعزازات تفویض کر دیئے ہیں۔ بری، فضائی اور بحری افواج کے 3 جوانوں کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ صدرمملکت نے 445 افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 66 جوانوں کو تمغہ بسالت اور 39 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا جبکہ 65 جوانوں کو چیف آف آرمی سٹاف کے تعریفی کارڈ سے نوازا گیا۔ 23جوانوں کو ہلال امتیاز ملٹری اور 112 کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 137 جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ اعزازات حاصل کرنے والوں میں تینوں مسلح افواج کے شہداء بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.