یوم دفاع کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائینگے ، فردوس عاشق

یوم دفاع ‏ اظہار یکجہتی فردوس عاشق اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ عمران خان
۰۵ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۹ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز