Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوم آزادی کا جشن، بانی پاکستان کے مزار کے درو دیوار کی صفائی کا کام جاری

یوم آزادی کا جشن، بانی پاکستان کے مزار کے درو دیوار کی صفائی کا کام جاری
August 8, 2019
کراچی (92 نیوز) وطن عزیز کے تہترویں یوم آزادی کے جشن کیلئے گلی محلوں کو سجانے کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان کے مزار کے درو دیوار کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام بھی زوروں پر ہے۔ وطن عزیز کی آزادی کا جشن قریب آتے ہی بانی پاکستان قائد اعظم کی آخری آرام گاہ  کی تزین و آرائش شروع کردی گئی اور مزار قائد کی  خوبصورتی کو چار چاند لگانے کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔ سنگ مرمر کی جالیوں، فرش اور دیواروں کی دھلائی، مزار کے مختلف احاطے، فواروں کی مرمت اور رنگ و روغن سمیت قبر کے اطراف لگی جالیوں کو چمکایا جارہا ہے ۔ برسوں سے خدمات انجام دینے والے محمد یاسین قائد اعظم کے مزار پر سعادت سمجھ کر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ چین سے تحفے میں ملنے والے فانوس کی صفائی سے لیکر پودوں کی تراش خراش بھی جاری ہے جبکہ مزار قائد کے دو مرکزی دروازوں باب ایمان اور باب تنظیم کو بھی صاف کیا جا رہا ہے ۔ یوم آزادی پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب میں ملک کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ وہیں شہری بھی بڑی تعداد میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

رابطہ کیجیے