Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس ، الیکشن کمیشن نے جواب مانگ لیا

یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس ، الیکشن کمیشن نے جواب مانگ لیا
March 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے یوسف رضاء گیلانی سے جواب مانگ لیا۔

یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر پھر بینچ کا حصہ نہیں بنے۔ درخواستگزار اسمبلی فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

تحریک انصاف نے نئی ترمیم شدہ درخواست دائر کی۔ ملیکہ بخاری بولیں ہماری نظر میں ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی کے فہیم خان اور جمیل احمد گواہ ہیں۔ کمیشن کی ہدایت پر گواہان کو فریق بنایا ہے۔ اونچی آواز میں بات کرنے پر کمیشن نے ملیکہ بخاری کو ٹوک دیا اور کہا جذباتی نہ ہوں آرام سے دلائل دیں۔

ممبر کے پی ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر من و عن عمل نہیں ہوا۔

ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب کا کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوا، یہ کرپٹ پریکٹس کو نہیں روک سکے۔ گیلانی کے وکلاء لمبی تاریخیں مانگ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نئی درخواست کو کیس کا حصہ بنا لیا۔ یوسف رضاء گیلانی کے وکلاء سے تحریری جواب طلب کیا۔ کیس کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔