یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار، فرانس اور اسپین کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور سرگودھا فیصل آباد گوجرانوالہ ساہیوال ‏ بہاولپور ‏ بارش کی پیش ‏ موسم
۰۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۳۰ شام

 نیو یارک (92 نیوز) یورپ میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ جرمنی ، فرانس اور اسپین کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جنگلات میں بھڑکنے والی آگ نے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا۔

جرمن ریاست میکلن برگ وورپومرن میں ایک ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ آگ نے قریب موجود سابقہ ملٹری ٹریننگ سنٹر کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جہاں جنگ عظیم دوم کے زمانے کے بم رکھے گئے ہیں۔

فرانس کے علاقے سوئپس کے جنگلات میں لگی آگ بھی تاحال بےقابو ہے۔ بھڑکتے شعلے تیزی سے ملٹری ٹریننگ ایریا کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں جنگ عظیم اول کے زمانے کے بم بکھرے پڑے ہیں۔

ادھر سپین کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ کو بھی تاحال بھجایا نہیں جاسکا، اب تک دس ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔ آگ بھجانے کیلئے زمین کے علاوہ فضائی ذرائع بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بڑھتا درجہ حرارت 2030 تک آٹھ کروڑ نوکریوں کا خاتمہ کر دے گا جس کا خاص نشانہ غریب ممالک بنے گے۔

تازہ ترین ویڈیوز