یورپ جانیوالے افریقہ باشندوں کی کشتی ڈوب گئی ، دو ہلاک ، 25 لا پتہ

یورپ ‏ افریقہ ‏ دو ہلاک ‏ ‏25 لا پتہ ‏ لیبیا ‏ ‏92 نیوز گارابولی ‏ ریسکیو
۰۳ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ شام

لیبیا ( 92 نیوز) سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانیوالے  افریقی باشندوں کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں  دوافرادہلاک 25لاپتہ ہوگئے۔

لیبیائی حکام کے مطابق کشتی کوحادثہ لیبیاکےشہر گارابولی سے 25کلومیٹر دور پیش آیا، تاہم ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نو بچوں سمیت 38افراد کوبچالیا۔

ہلاک ہونےوالوں میں ایک بچہ بھی تھا جس کی ماں کی آہ و زاری نے ماحول کوافسردہ کردیا۔آخری اطلاعات تک لاپتہ افراد کی تلاش جاری تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز