یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی  میں آج کشمیر پر بحث کا امکان


یورپی پارلیمنٹ خارجہ امور کمیٹی کشمیر لندن ‏ ‏92 نیوز سفارتی محاذ
۰۲ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۸ دن

لندن ( 92 نیوز) سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،  سلامتی کونسل کے بعد  مسئلہ کشمیر یورپی پارلیمنٹ میں پہنچ گیا۔

یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال پررپورٹ طلب کررکھی ہے، جس پر آج سیر حاصل بحث کا امکان ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اجلاس میں شرکت کیلئے بیلجیئم کےدارالحکومت برسلز پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

کشمیر کونسل یورپی یونین کے صدر علی رضا سید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چار ہفتوں سے جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

آج کا اجلاس اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ دنیا کے دوسرے بڑے سفارتی پلیٹ فارم پر بھارتی مظالم بے نقاب کرنے سے، مسئلہ کشمیر کے جلد حل کی راہیں کھلنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز