یوایفا یوروپا لیگ ، چیلسی نے ڈائینمو کیو کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی

یوایفا یوروپا لیگ چیلسی ڈائینمو کیو آرسنل رینرز
۰۸ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام

 پیرس (92 نیوز) یوایفا یوروپا لیگ کے راؤنڈ آف 16 کی پہلی لیگ میں انگلش کلب چیلسی نے ڈائینمو کیو کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

چیلسی کے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے میچ اپنی گرفت میں رکھا اور 17 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں چیلسی میچ میں پوری طرح چھائی رہی اور مزید دو گول اسکور کر کے میچ اپنے نام کیا۔

ایک اور  کھیلے گئے میچ میں آرسنل  اور رینرز مد مقابل ہوئے۔ میچ کے ابتدائی لمحات کا گول بھی آرسنل کے کام نہ آیا اور رینرز نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے میچ اپنے نام کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز