Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں یووینٹس نے ڈائنا موکیف کو شکست دیدی

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں یووینٹس نے ڈائنا موکیف کو شکست دیدی
December 3, 2020

یوئیفا چیمپئنز لیگ  میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، یووینٹس نے  ڈائنا موکیف کو تین صفر سے شکست دے دی، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ نے کیرئیر میں 750 گول بھی مکمل کر لیے۔

گروپ جی میں یووینٹس کا مقابلہ ڈائنا موکیف سے ہوا،یووینٹس کی ٹیم حریف پر پوری طرح چھائی رہی اور ڈائنا موکیف کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی فراہم نہ کیا، یووینٹس کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک گول اسکور کیا۔

گروپ جی کے دوسرے میچ میں بارسلونا اور فیرنکاروس کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، بارسلونا نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین صفر سے حریف ٹیم کو دھول چٹادی۔

گروپ ای میں چیلسی اور سویا کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا، چیلسی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چار صفر سے میچ اپنے نام کرلیا  ۔ فرانس کی اسٹیفنی فیرپارٹ مینز چیمپئنز لیگ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون ریفری بن گئی ہیں۔