Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، ریال میڈرڈ اور مانچسٹرسٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، ریال میڈرڈ اور مانچسٹرسٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
April 7, 2021

لندن (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہو گیا ، کوارٹر فائنل کی پہلی لیگ میں ریال میڈرڈ اور مانچسٹرسٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، ریال میڈرڈ نے لیورپول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے مات دی جبکہ مانچسٹر سٹی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ڈورٹمنڈ کو دو،ایک سے شکست دی۔

پہلے کوارٹر فائنل میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ کا مقابلہ انگلش کلب لیور پول سے ہوا،پہلے ہاف میں ریال میڈرڈ نے دوگول داغ کر برتری حاصل کر لی ۔ دوسرے ہاف کے آغاز پر لیور پول کی جانب سے محمد صلاح نے گول کر کے کم بیک کی کوشش کی لیکن ریال میڈرڈ نے ایک اور گول کر کے تین ،ایک سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں مانچسٹر سٹی اور ڈورٹمنڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا مانچسٹر سٹی نے پہلے ہاف کے آغاز پر گول کیا جبکہ ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے 84ویں منٹ میں گول داغ کر میچ برابر کر دیا۔

میچ کے آخری منٹ میں مانچسٹر کی جانب سے فل فوڈن  نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم دو،ایک سے کامیابی حاصل کی۔