Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا چیمپئنز لیگ، یووینٹس کوارٹرفائنل کی دوڑ سے باہر، مانچسٹر سٹی کی ریال میڈرڈ کو شکست

یوئیفا چیمپئنز لیگ، یووینٹس کوارٹرفائنل کی دوڑ سے باہر، مانچسٹر سٹی کی ریال میڈرڈ کو شکست
August 8, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس دوسری لیگ میں کامیابی کے باوجود کوارٹرفائنل میں جگہ نہ بنا سکی، یووینٹس نے لیون کو دو، ایک  سے شکست دی، دونوں گول رونالڈو نے اسکور کیے، دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو دو،ایک سے زیر کیا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل کی دوسری لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، یووینٹس اور ریال میڈرڈ کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کی ٹیم یووینٹس، لیون کے مد مقابل ہوئی، لیون کی ٹیم نے کھیل کے آغاز میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ 43 ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈ نے پینلٹی کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور گول داغ کر میچ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے 60 ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو برتری دلا دی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، تاہم اوے گول کی بنیاد پر لیون کی ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ دوسرے ناک آؤٹ میچ میں مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، جس میں مانچسٹر سٹی نے دو، ایک سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔