Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ ، انگلینڈ اور ناروے نے اپنے میچز جیت لئے

یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ ، انگلینڈ اور ناروے نے اپنے میچز جیت لئے
October 12, 2020

لندن ( 92 نیوز) یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں  انگلینڈ  اور ناروے نے اپنے اپنے میچ جیت لیے جبکہ ،فرانس اور پرتگال کے درمیان میچ  بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ  میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں جہاں  انگلینڈ اور ناروے نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ، پرتگال اور فرانس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔انگلینڈ کا مقابلہ  بیلجیئم  سے ہوا ،بیلجیئم کی جانب سے روملو لوکاکو نے نے 16ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ کے   39ویں منٹ میں انگلینڈ  کی جانب سے مارکس راشفورڈ نے  گیند کو جال کی راہ دکھا کر میچ  برابر کر دیا ، 64ویں منٹ میں میسن ماؤنٹ  نے گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلا دی جو اختتام تک برقرار رہی اور  انگلینڈ نے دو،ایک سے میچ اپنے نام کیا۔

ایونٹ  کے دوسرے میچ میں ناروے اوررومانیہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ،،ناروے نے براٹ ہالینڈ  کی  ہیٹرک کی  بدولت  رومانیہ کو چار صفر سے شکست دی۔

فرانس اور پرتگال  کے درمیان میچ بغیر کسی  گول  کے برابر رہا۔