Monday, January 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا فٹبال چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ نے سالز برگ کو شکست دیدی

یوئیفا فٹبال چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ نے سالز برگ کو شکست دیدی
November 26, 2020

یوئیفا فٹبال چیمپئنز لیگ  میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، لیور پول کی ٹیم کو اٹلانٹا کے ہاتھوں  شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، بائرن میونخ اور ریال میڈرڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لیے۔گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ اور سالز برگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں،بائرن میونخ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، ایک سے میچ اپنے نام کرلیا اور ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بھی بنالی۔

چیمپئنز فٹبال لیگ کے گروپ بی میں ریال میڈرڈ اور انٹرمیلان کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں، ریال میڈرڈ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دو صفر سے میچ اپنے نام کرلیا۔

گروپ ڈی میں لیورپول اور اٹلانٹا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں، دوسرے ہاف میں اٹلانٹا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو صفر سے لیور پول کو شکست دے دی۔

چیمپئنز لیگ کے میچز کے دوران کھلاڑیوں نے ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک، منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔