یمن ، فوجی پریڈ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے ،5افراد ہلاک


یمن فوجی پریڈ میزائل حملے ‏5افراد ہلاک ‏92 نیوز
30 دسمبر, 2019 10:56 دن

یمن ( 92 نیوز) یمن میں فوجی پریڈ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق میزائل حملہ جنوبی یمن کے ال دہلیہ قصبے پر کیا گیا ۔

ال دہلیہ قصبے پر  سکیورٹی بیلٹ فورسز کے نئے فوجیوں کی گریجوایشن تقریب اپنے اختتام پر تھی ،  عینی شاہدین کے مطابق دھماکا مہمانوں کے اسٹیج کے قریب  ہوا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے ابھی تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

سکیورٹی بیلٹ فورسز جنوبی یمن کا علیحدگی پسند گروہ ہے جسے متحدہ عرب امارات کی سرپرستی حاصل ہے اور جو حوثیوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

یمن میں 5 سال سے جاری جنگ میں ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز