Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہینڈز پاکستان آفس کا دورہ ، سادگی میں چھپی خوبصورتی متاثر کن تھی ، کاشف شمیم صدیقی

ہینڈز پاکستان آفس کا دورہ ،  سادگی میں چھپی خوبصورتی متاثر کن تھی ، کاشف شمیم صدیقی
December 1, 2020

ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیں ہاتھوں میں تھامے ہاتھ آگے بڑھتے رہنا ہے ، معروف شاعر، کالم نگار

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف شاعر اور کالم نگار کاشف شمیم صدیقی نے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی ( ہینڈز ) پاکستان ہیڈ آفس کا خصوصی دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شیخ تنویر احمد سے ملاقات کی ۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مفادِعامہ کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔  ڈاکٹر تنویر نے ادارے کی تحت انجام دی جانے والی نمایاں سرگرمیوں کے بارے میں کاشف شمیم صدیقی کو آگاہ کیا ، معروف شاعر کی جانب سے ، مختلف شعبہ جات بالخصوص ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ہینڈز کے کردار کوسراہا گیا۔

این جی او کی مختلف سماجی شعبہ جات میں کثیرالجہتی کاوشیں اور خدمات قابلِ ستائش ہیں

 انہوں نے ہینڈز آفس کے ماحول ، مناظر اور پیشہ وارانہ طرزعمل سے عیاں ہوتی سادگی کو بھی مثبت اور مثالی قراردیا ،کاشف شمیم صدیقی کا کہنا تھا کہ ا دارے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو اپنے سامنے رکھی ایک سادہ سی ٹیبل اور کرسی پر بیٹھا اور کام کرتا دیکھ کر ایک خوبصورت سے احساس نے دل میں جگہ بنا لی ہے ، اور انہیں یہ یقین ہے کہ ہینڈز اپنی سماجی خدمات کے عوض لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے،ہمیں مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہا تھوں میں تھامے ہاتھ آگے بڑھتے رہنا ہے ، جذبوں اور حوصلوں سے طے کیے جانے والا سفر دشوارنہیں،، قریب تر منزل ہے ۔