ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا آج بھارت کشمیرمیں کررہا ہے، جنرل زبیر حیات


ہٹلر ، جرمنی،آج بھارت،جنرل زبیر حیات، لندن،92 نیوز
۱۴ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۵۲ دن

لندن (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کا کہنا ہے کہ ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا،بھارت آج وہ کشمیر میں کررہا ہے، بھارت پر ہندوتوا ذہنیت نے پنجے گاڑ رکھے ہیں ، یہ ذہنیت امن کیلئے خطرہ ہے۔

لندن میں ورلڈ کانگریس فار اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، تقریب سے خطاب میں جنرل زیبر محمود حیات نے کہا کہ بھارت اس وقت بھارتی انتہا پسندوں کے ہاتھوں جکڑا ہوا ہے، مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت بھارت میں غیر محفوظ ہیں، ہندوتوا ذہنیت امن کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پورے یورپ کی افواج سے زیادہ فوجی کشمیر میں تعینات کر رکھے ہیں، ہر 4 کشمیریوں کے اوپر ایک انڈین فوجی کھڑا ہے۔ بچوں کو رات گئے ان کی مائوں سے چھینا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کشمیریوں کو جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

تازہ ترین ویڈیوز