ہوسٹن کی فیکٹری میں زودار دھماکہ، ایک شخص زخمی


ہوسٹن، فیکٹری میں دھماکہ، ایک شخص زخمی، 92 نیوز
۲۴ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۹ شام

ہوسٹن (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی فیکٹری میں زودار دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔۔

امریکی میڈیا کے مطابق علی الصبح ہونے والے دھماکے  کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور یہ اتنا شدید تھا کہ متعدد گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے باعث فیکٹری کا ملبہ ایک کلومیٹر دورتک پھیل  گیا تاہم زہریلی گیس کا اخراج نہیں ہوا۔ حکام نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین ویڈیوز