ہندوستان کی طرف سے پانی روکنے کی کوشش کو اشتعال انگیزی سمجھا جائے گا ، شاہ محمود قریشی


ہندوستان ، پانی ، روکنے ، کوشش ، اشتعال انگیزی ، سمجھا ، شاہ محمود قریشی
۲۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۱ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہندوستان کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو اشتعال انگیزی کے مترادف سمجھا جائے گا۔

بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے کے بیان پر وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب میں کہا سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے۔ ہندوستان کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو اشتعال انگیزی کے مترادف سمجھا جائے گا۔ ایسی کوئی بھی کوشش کی گئی تو پاکستان معقول جواب دے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہندوستان کی حکومت کیطرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔ مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں ۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے ایک انتخابی جلسے میں پاکستان کو جانے والے پانی کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز