ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں ، دفاع جانتے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ ‏

ہندوستان ‏ خیر کی توقع ‏ ترجمان دفتر خارجہ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سے خیر کی توقع نہیں  ، چاہے بھارت رافیل طیارہ رکھے یا کچھ اور خرید لے ، اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔

ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں  کہا کہ پاکستان  کشمیریوں کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے ،مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرنا مودی سرکار کو مہنگا  پڑ گیا ، امريکہ کے تین صدارتی امیدواروں نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سکیورٹی اور اسلحہ کی دوڑ پر پاکستان کا موقف واضح ہے ، وزیراعظم عمران خان کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں ہر شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سارک کانفرنس کے انعقاد میں بھارت کی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے ، معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں ، یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران اورسعودی عرب کا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز