ہناؤ میں شیشہ بارز میں ہلاکتوں کیخلاف سینکڑوں افراد کا احتجاج


protest ہناؤ ‏ شیشہ بارز ‏ ‏92 نیوز
۲۴ فروری, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۹ دن

ہناؤ ( 92 نیوز) جرمنی کے شہر ہناؤ  میں شیشہ بارز میں ہلاکتوں کے خلاف سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا ، احتجاج میں شریک افراد نے نسل پرستی اور دائیں بازو کی بنیاد پرستی کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے جرمنی اور ترکی کے جھنڈے اٹھا کر مارچ کیا، بعض افراد نے ہلاک ہونے والوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

لوگوں نے دونوں شیشہ بارز کے باہر مرنے والوں کی یاد میں موم بتیاں بھی روشن کیں۔ 19 فروری کو انتہا پسند شخص نے فائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کیا تھا۔

ہلاک ہونے والے 5 افراد کا تعلق ترکی سے تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.