Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ہم نے ہندوستان کو گھس کر مارا، فواد چودھری کا قومی اسمبلی میں خطاب

ہم نے ہندوستان کو گھس کر مارا، فواد چودھری کا قومی اسمبلی میں خطاب
October 29, 2020 03:07 pm

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں کہ ہم نے ہندوستان کو گھس کر مارا، اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے اعتماد کے ساتھ جھوٹ بولا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کیجئے، حکومت پر تنقید کیجئے، ریاست پر تنقید نہ کیجئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے 3 جلسوں میں 3 بیانیے سامنے آئے، آپ 2028 تک بھی عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتے۔ آرٹیکل 53 بھی اسی آئین کا حصہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض لوگ فٹبال کھیلتے اچانک ایوان میں آگئے، ان کو پتہ نہیں اسپیکر کی عزت کیا ہے توقیر کیا ہے۔ آپ ہی اپنی اداؤں پر غور کریں، ہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔ فواد چودھری مزید بولے کہ ہمارا گلہ نواز شریف سے نہیں، اردو ہندی تنازع دوقومی نظریے کی بنیادوں میں شامل ہے۔

رابطہ کیجیے