ہم دھرنے کو سپورٹ نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ اپوزیشن کا گٹھ جوڑ ‏ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ‏
۰۳ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۰ شام

بہاولپور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم دھرنے کو سپورٹ نہیں کر سکتے۔

بلاول بھٹو سانحہ تیزگام کے زخمیوں کی عیادت کے لئے وکٹوریہ اسپتال پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہماری ڈیمانڈ ایک ہے لیکن دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ لیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا اور کر کے دکھایا۔ ہم نے آزادی مارچ پر مولانا فضل الرحمان کو سپورٹ کیا۔ حکومت کی نالائقی جاری رہی تو ہم دھرنے میں شرکت کر سکتے ہیں۔ ابھی تک ہم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بولے ٹرین حادثہ بہت بڑا سانحہ تھا۔ ٹرین حادثہ پہلا واقعہ نہیں، بہت سے ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ قوم چاہتی ہے ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات ہوں۔ حکومت کو اس ایشو کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ امید رکھتے ہیں حکومت اپنی ذمہ داری پورے کرے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز