ہم اداروں کو ایک دوسرے کیخلاف استعمال کرتے ہیں، خواجہ آصف


نوازشریف، رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ، جنگ کا حکومتی پیغام، خواجہ آصف، قومی اسمبلی میں خطاب، اسلام آباد، 92 نیوز
06 جنوری, 2020 7:11 شام

اسلام آباد (92 نیوز) ہم اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ ن لیگی رہنماء خواجہ آصف نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اپنے پائوں جلے تو شور شروع کر دیا، فواد چودھری کی زبان سے کوئی جماعت محفوظ نہیں رہی۔

ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم اپنی عزت کی نیلامی پر خود تلے رہتے ہیں، ہم خود اپنی پگڑیاں اچھالنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ یہ روایت آج کی بات نہیں، دہائیوں سے چلی آرہی ہے۔

خواجہ آصف کہتے ہیں کہ اپنے ساتھی ممبر پارلیمنٹ کی بات کے ساتھ ہوں، نہایت ادب کے ساتھ چودھری صاحب آپ کی زبان سے تیرہ چودہ سال سے کوئی سیاسی جماعت آپ کی زبان سے محفوظ نہیں رہی، یہ بیج آپ کے اپنے بوئے ہوئے ہیں۔ ہم نے اپنا ڈیڑھ سال ضائع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے یہ بھائی خود اینکر رہ چکے ہیں ان کے پروگراموں کو نکال کر دیکھا جائے یہ کس طرح دوسروں پر الزام لگاتے رہے ہیں۔ یہاں ایسی ایسی زبان استعمال کرجاتے ہیں جو عام آدمی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایران کا معاملہ بہت اہم ایشو ہے، وزیر خارجہ کو پارلیمان میں بلایا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز