کوشش ہے کہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، شاہ محمود قریشی


ہماری ، کوشش ، پوری ، دنیا ، سرمایہ کار ، پاکستان ، سرمایہ کاری ، فائدہ ، شاہ محمود قریشی
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۶ شام

 بیجنگ (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے انتہائی پُر کشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ ہے۔ کوشش ہے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں وسعت پیدا ہو۔ شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔ چاہتے ہیں چین اور پاکستان کی شراکت داری سے پورے خطے کو فائدہ ہو۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو پُرکشش مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بولے صبح کی میٹنگ بہت اچھی رہی۔ چینی حکام کو خوشخبری دی کہ سی پیک پر ایک اتھارٹی بنا دی ۔ جو بھی مسائل آئیں گے، ان کا سدباب انتہائی تیزی کے ساتھ کیا جاسکے گا۔

 ہماری ، کوشش ، پوری ، دنیا ، سرمایہ کار ، پاکستان ، سرمایہ کاری ، فائدہ ، شاہ محمود قریشی

ادھر شیخ رشید نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چینی حکام سے ریکوڈک اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں تعاون پر بات ہوئی۔ چینی وزیراعظم نے کہا ہے وہ ایم ایل ون کیلئے چینی کرنسی میں فنانسنگ پر تیار ہیں۔ ایم ایل ون کے حوالے سے کل چینی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات ہو گی۔ ایم ایل ون کے ساتھ ہائی اسپیڈ ٹرین کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز