ہماری جنگ کامیاب عورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھنے والوں کے خلاف ہے ، اداکارہ ماہرہ خان


جنگ کامیاب عورت ڈراؤنی سوچ اداکارہ ماہرہ خان
۳۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ شام

 کراچی (92 نیوز) فردوس جمال کی تنقید پر خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا ہماری جنگ کامیاب عورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھنے والوں کے خلاف ہے۔ نفرت سے بھرپور دنیا میں ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہئے۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم حال ہیں، ہم جو کرتے ہیں اور جیسے کرتے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے۔ انھوں نے ساتھ دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بطور فنکارہ انھیں اپنی انڈسٹری پر فخر ہے۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے سینئرز کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ان کیلئے راستہ ہموار کیا۔

خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہیے۔ ہم لوگوں کی رائے کو برداشت کرتے ہیں۔ ہماری جنگ کامیاب عورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھنے والوں کے خلاف ہے۔

سینئر اداکار فردوس جمال نے کچھ روز قبل ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن ہیں، انھیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

تازہ ترین ویڈیوز