رافیل نڈال نے یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

ہسپانوی سٹار،رافیل نڈال، یو ایس اوپن ٹینس،ٹائٹل ،جیت ، نیویارک ، 92نیوز
۰۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ دن

نیویارک (92نیوز)سپین کے رافیل نڈال نے روسی حریف کو شکست دے کر یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا،ہسپانوی سٹار پلیئرنے کیرئیر کا 19واں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یو ایس اوپن ٹینس کے مینز فائنل میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میں روس کے ڈیئنیل مدیدیوکو شکست سے دوچار کیا ،ہسپانوی کھلاڑی نے نے رشین کھلاڑی کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے مات دی۔

پہلے سیٹ میں رافیل نڈال نے سات، پانچ سے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل کی،دوسرے سیٹ میں بھی اسپینش ٹینس اسٹار نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ، تین سے فتح حاصل کرکے برتری دگنی کرلی، رشین کھلاڑی نے دوسیٹس میں ناکامی کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ جیت کر میچ برابر کر دیا۔

رافیل نڈال نے آخری اور فیصلہ کن سیٹ چھ، چار سے جیت کر میچ اپنے نام کیا، سپین کے سٹا ر کھلاڑی نے کیرئیرکا 19واں گرینڈ سلام اور یو ایس اوپن کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز