Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہزارہ شہداء کے لواحقین کا اپنے پیاروں کو اللہ کے سپرد کرنے کے فیصلے کا شکریہ، زلفی بخاری

ہزارہ شہداء کے لواحقین کا اپنے پیاروں کو اللہ کے سپرد کرنے کے فیصلے کا شکریہ، زلفی بخاری
January 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم سید زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا ہے کہ ہزارہ شہداء کے لواحقین کا اپنے پیاروں کو اللہ کے سپرد کرنے کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ زندگی کے چند بہت مشکل اور دل دہلا دینے والے ایام ورثاء کے ساتھ گزارے۔ یہ ہماری تاریخ کا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔

زلفی بخاری نے مزید لکھا کہ غم کی اس گھڑی میں ورثاء کے ساتھ ہوں، تمام ورثاء کے باصبر اور با ہمت رہنے کا شکریہ۔