ہرسال ہزاروں افرادغیرقانونی طور پر امریکہ داخل ہوکر شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں ،صدر ٹرمپ



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
۰۹ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  قوم سے خطاب میں کہا کہ ہرسال ہزاروں افراد غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہو کر شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔

امریکی حکومت کے معاملات عارضی طور پرشٹ ڈاؤن ہو گئے

قوم سےخطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قانون سازوں سے گزارش ہے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کے خلاف بل منظور کیا جائے ، شٹ ڈاؤن کی بڑی وجہ ڈیموکریٹس کا دیوار کی فنڈنگ کیلئے بل منظور نہ کرنا ہے ۔

امریکا میں عارضی شٹ ڈاؤن جاری رہنے سے نظام حکومت متاثر

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ  میکسیکوکی سرحد پرسکیورٹی اورانسانی بحران سنگین ہوتاجارہاہے، غیرقانونی تارکین وطن کی آمدسےہرامریکی متاثرہو رہا ہے،جنوبی سرحدسےامریکامیں منشیات کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز