ہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۹:۵۴ شام

نیو دہلی (92 نیوز) ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان  ایونٹ کے اپنے دوسرے میچ میں بھی جیت سے محروم رہا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ہاکی کے عالمی کپ میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان  کی دوسرے میچ میں بھی کاکردگی مایوس کن رہی۔

اپنے دوسرے پول میچ میں پاکستان ملائیشیا کے مد مقابل تھا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے مگر کسی ٹیم کا کامیابی حاصل نہ ہوئی۔

دوسرے اور تیسرے کواٹر میں بھی دونوں ٹیمیں  گول کرنے میں ناکام رہیں۔ چوتھے کواٹر 51 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عتیق نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی۔

4 منٹ بعد ملائیشیا نے پینلٹی کارنر پر گول داغ کر میچ کا اسکور ایک ایک کر دیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہا۔

پاکستان اپنے آخری مسٹ وِن میچ میں 9 دسمبر کو نیدرلینڈ کے مد مقابل ہو گا۔



تازہ ترین ویڈیوز