ہانگ کانگ کے اداکار کو چین میں تقریب کے دوران چھرا گھونپ دیاگیا


ہانگ کانگ چین چھرا گھونپ دیا بیجنگ ‏ ‏92 نیوز جنوبی چین ‏ پروموشنل تقریب ‏ مقامی میڈیا
۲۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۷ دن

بیجنگ ( 92 نیوز) جنوبی چین میں ہانگ کانگ کے اداکار سائمن یان کو ایک پروموشنل تقریب کیلئے سٹیج پر نمودار ہونے پر پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ہے ۔

مقامی میڈیا پر نشر ہونیوالی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص دوڑتا ہوا سٹیج پر پہنچتا ہے اور معروف اداکار کو چھرا گھونپ دیتا ہے  ، یان کی منیجمنٹ کمپنی نے ٹوئٹر طرز کے ویبو پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم اس واقعہ پر انتہائی افسردہ ہیں ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 64سالہ یان جنوبی گوانگ ڈونگ صوبہ کے شہر ژونگ شان میں ایک پروموشنل تقریب میں شریک تھے جب انہیں پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ۔

یان کا ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز