Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہانگ کانگ کے اداکار کو چین میں تقریب کے دوران چھرا گھونپ دیاگیا

ہانگ کانگ کے اداکار کو چین میں تقریب کے دوران چھرا گھونپ دیاگیا
July 22, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) جنوبی چین میں ہانگ کانگ کے اداکار سائمن یان کو ایک پروموشنل تقریب کیلئے سٹیج پر نمودار ہونے پر پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا پر نشر ہونیوالی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص دوڑتا ہوا سٹیج پر پہنچتا ہے اور معروف اداکار کو چھرا گھونپ دیتا ہے  ، یان کی منیجمنٹ کمپنی نے ٹوئٹر طرز کے ویبو پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم اس واقعہ پر انتہائی افسردہ ہیں ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 64سالہ یان جنوبی گوانگ ڈونگ صوبہ کے شہر ژونگ شان میں ایک پروموشنل تقریب میں شریک تھے جب انہیں پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ۔ یان کا ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔