ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ، یونیورسٹی پولی ٹیک پر مظاہرین کا قبضہ برقرار

ہانگ کانگ ، حکومت ، مظاہرے، یونیورسٹی ، پولی ٹیک ، مظاہرین ، قبضہ
۱۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۴۷ شام

 ہانگ کانگ (92 نیوز) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی پولی ٹیک پر مظاہرین کا تیسرے روز بھی قبضہ برقرار ہے۔

پولیس کمشنر کی اپیل کے بعد سے اب تک متعدد افراد یہاں سے فرار ہو چکے ہیں تاہم ابھی بھی سو افراد یونیورسٹی کے اندر موجود ہیں جسے پولیس نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔

حکومت مخالف مظاہرین نے تین روز سے یونیورسٹی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جو پٹرول بم اور تیر کمان سمیت دیسی ساختہ اسلحے سے لیس ہیں۔

پُرتشدد واقعات میں دو سو سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ مظاہرین چیف ایگزیکٹو کیری لیام سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز