Sunday, November 29, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ، یونیورسٹی پولی ٹیک پر مظاہرین کا قبضہ برقرار

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ، یونیورسٹی پولی ٹیک پر مظاہرین کا قبضہ برقرار
November 19, 2019 06:47 pm

 ہانگ کانگ (92 نیوز) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی پولی ٹیک پر مظاہرین کا تیسرے روز بھی قبضہ برقرار ہے۔ پولیس کمشنر کی اپیل کے بعد سے اب تک متعدد افراد یہاں سے فرار ہو چکے ہیں تاہم ابھی بھی سو افراد یونیورسٹی کے اندر موجود ہیں جسے پولیس نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ حکومت مخالف مظاہرین نے تین روز سے یونیورسٹی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جو پٹرول بم اور تیر کمان سمیت دیسی ساختہ اسلحے سے لیس ہیں۔ پُرتشدد واقعات میں دو سو سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ مظاہرین چیف ایگزیکٹو کیری لیام سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رابطہ کیجیے