ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر ذیادتی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد

۲۵ مئی, ۲۰۱۸ ۸:۰۹ شام

نیو یارک (92 نیوز)  نیویارک میں حکام نے ہالی وڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن سٹائن پر ذیادتی اور دو خواتین کی جانب سے متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ہے۔

ہاروی نے آج صبح خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔ ان پر 80 سے زائد خواتین نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

نیویارک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہاروی وائن اسٹین پرجنسی زیادتی کے 2 مقدمات کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے جبکہ ایک اور کو ہراساں کرنے کے کیس شامل ہیں۔

اکتوبر 2017 میں شائع ہونے والی نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز تحقیقاتی رپورٹ سے انکشاف ہوا جس کے بعد خواتین کی بڑی تعداد نے ہالی وڈ پروڈیوسر سے متعلق حقائق سے پردہ اٹھایا تھا اور اس کے بعد ہی ’می ٹو‘ مہم کا آغاز ہوا۔

وائن اسٹین پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجیلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، گوئینتھ پیلٹرو، ایشلی جَڈ،روز میک گوئن اور ہیتھر گریہم شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز