ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’سائلنس‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

۲۲ دسمبر, ۲۰۱۶ ۴:۴۳ شام

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) تاریخی واقعات پر مبنی فلم ’’سائلنس‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔ فلم کل نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہدایتکار مارٹن سیکورسیس کی اس فلم میں سترہویں صدی کے جاپان میں ہونے والے واقعات کی عکاسی کی گئی ہے

جس میں دو نوجوان اپنے ایک مذہبی پیشوا کی مدد کیلئے جاپان پہنچتے ہیں تاہم مشکل صورتحال کا شکار ہو کر خود بھی وہیں پھنس جاتے ہیں۔ باربرا ڈی فینا اور رینڈل ایمیٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم جاپانی مصنف شوساکو اینڈو کے 1960ء کے ناول سے ماخوذ ہے۔

تاریخی واقعات کے گِرد گھومتی اس فلم میں مرکزی کردار لیام نیسن نے نبھایا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار اینڈریو گارفیلڈ، ایڈم ڈرائیور، یاشوشی ٹکاڈا اور کیرین ہنٹزشامل ہیں۔

اکاون ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والی سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم تئیس دسمبرکو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین ویڈیوز