ہارنے کاڈر ،مودی سرکار صحافیوں میں لفافے تقسیم کرنے لگی

،ہارنے کا ڈر ، مودی
۰۹ مئی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ دن

سرینگر(ویب ڈیسک)مودی سرکار کو انتخا بات میں ہارنے کا ڈر پیدا ہو گیا ، ہار کو جیت میں بدلنے کے لیے بی جے پی ہر ہتھکنڈے استعمال کرنے پر تل گئی  ۔

بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں صحافیوں کو اپنے حق میں رپورٹنگ کرنے کے لیے رقم سے بھرے لفافے تقسیم کردیئے ۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی اوررہنما وکرم رندھاوا کشمیری صحافیوں میں لفافے تقسیم کر رہے ہیں۔

انتہا پسند ہندوؤں کا مسلم خاندان پر دھاوا، بہیمانہ تشددکا نشانہ ‏بنایا

لیہ کے صحافیوں نے مقامی الیکشن آفیسر کو اس حوالے سے تحریری شکایت کی ہے کہ بی جے پی کے مقامی رہنما نے ان کو رشوت دینے کی کوشش کی ہے ۔

ایک خاتون صحافی رنچن نے کہا کہ لفافے میں رقم رکھی ہوئی تھی اس لیے میں نے واپس رکھ دی۔

محبوبہ مفتی اور عمر عبدﷲ نے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ، دوسری جانب بی جے پی نے ہارنے کے ڈر اور رقم کی تقسیم کے الزامات کی تردید کی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز