گینگ آف فور نے اس ملک کو نوچا ہے ، شیخ رشید


گینگ آف فور نے اس ملک کو نوچا ہے ، شیخ رشید
11 مئی, 2019 5:23 شام

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ گینگ آف فور نے اس ملک کو نوچا ہے،نواز شریف کو جتنے لوگ چھوڑنے گئے اتنے بندے تو میری افطار پارٹی میں ہوتے ہیں، جو جو شخص چیخ رہا ہے وہ نیب کا خام مال ہے،آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہو چکا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کو ایک بار پھر نشانے پر لیا اور کہا کہ گینگ آف فور نے اس ملک کو نوچا ہے، ان کی ڈیمانڈ صرف لندن جانا ہے، ایک بھاگ گیا دوسرا پھنس چکا ہے، بلاول کے بارے میں بات نہیں کروں، میں روزے سے ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہو رہی، ہم نے اس سال ایک ارب روپے کا اسکریپ فروخت کیا،  آئی ایم ایف کا معاہدہ تقریباً طے ہے، آئی ایم ایف معاہدے کا اثرعام آدمی پر پڑتا ہے، کوشش ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر جلد کابینہ کا حصہ ہوں گے، جہانگیر ترین عدالتی طور پر ایل بی ڈبلیو قراردئیے جاچکے ہیں، شیخ رشیدجہانگیر ترین کام کا آدمی ہے مگر ضائع ہو چکا ہے۔بینظیر کے کیس کی پیشی پر ان کا شوہر اور بیٹا یا بیٹی نہیں گئے، نوازشریف کی چوری کا پیسہ اس کے بچوں کو پیدائش پر ملا، ان کی جائیداد، بچے، کپڑے تک باہر ہیں، یہ مر جائیں گے، کفن پر بھی جیبیں لگائیں گے، ان سے پوچھیں ان کا پاکستان میں کیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.