Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گیلانی کے جانے سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا، احسن اقبال

گیلانی کے جانے سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا، احسن اقبال
March 26, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) یوسف رضا گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست پر ن لیگ سیخ پا ہو گئی ، احسن اقبال نے کہا وہ چیئرمین جس کے خلاف عدالت میں دھاندلی کا مقدمہ ہے،اس کے پاس جائیں کہ تقرر نامہ دیں، یہ اچھا نہیں لگا۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پیپلزپارٹی اپنی مجبوری نواز شریف کو بیان کرتی تو وہ خوشی سے عہدہ دے دیتے، یوسف رضا گیلانی کے جانے سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا، جس نے بھی پی ڈی ایم کے مقاصد سے بے وفائی کی وہ بڑی قیمت ادا کرے گا۔