گھوٹکی کی کینسر کے مرض میں مبتلا نادیہ علاج کیلئے مسیحا کی منتظر


Nadia cancer patient
24 ستمبر, 2020 10:55 دن

گھوٹکی ( 92 نیوز) گھوٹکی میں 17 سالہ نادیہ ڈیڑھ برس سے سرطان سے لڑرہی ہے ،  الدین اپنی بیٹی کے علاج پراپنا سب کچھ لٹاچکے  ہیں،لیکن اسکی حالت میں بہتری نہ آ سکی۔

کوئی مسیحا اِدھر بھی دیکھے

کوئی تو چارہ گری کو اترے

گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر کے گاؤں کا محنت کش علی احمد شر اپنی 17 سالہ بیٹی  کے کینسر کے علاج کے لئے مسیحا کا منتظر ہے ،علی احمد نے بیٹی کے علاج  پر اپنا سب کچھ لٹادیا،لیکن وہ  آج بھی زندگی وموت

کی کشمکش میں مبتلا چار پائی سے لگی ہوئی ہے،علی احمد کا کہنا ہے گھر میں جو کچھ تھا سب کچھ بیٹی کے علاج پرلگادیا،لاک ڈاؤن کے باعث بےروزگاری نے کمرتوڑدی،اب تو گھر کا چولہا جلانا

بھی ممکن نہیں رہا۔

غم زدہ والد نے بیٹی کے علاج کیلئے حکومت ، مقامی نمائندوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز