گگلی ماسٹر کی وفات  پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھی افسوس

گگلی ماسٹر ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر شائقین کرکٹ
۰۷ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) گگلی ماسٹر لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کے انتقال پر شائقین کرکٹ کیساتھ کرکٹرز بھی افسردہ ہو گئے ، ملکی  کرکٹرز کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اسٹار اسپنر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے لیجنڈری باؤلر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی 1983 کیپرفارمنس کی ویڈیو جاری کی،آسٹریلیاکے سابق اسٹار  لیگ اسپنر شین وارن نے بھی عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنوبی افریقہ  کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے لیجنڈری باؤلر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرے استاد عبدالقادر کی وفات کا سن کا بہت دکھ ہواہے ،انہوں نے کرکٹ میں ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر میری رہنمائی کی۔

بھارتی اسٹار بلے باز لٹل ماسٹر سنچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ میں ایک منٹ کی خاموشی  بھی اختیار کی گئی۔

مایہ ناز گگلی ماسٹر  کی وفات  پر پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلرز،وسیم اکرم اور وقار یونس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا آج کرکٹ نے عظیم باؤلر کھو دیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر،شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے بھی عبدالقادر کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز