گٹکا ، چھالیا ، پان یا نوکری ، کراچی پولیس اہلکاروں کو چوائس دیدی گئی


گٹکا چھالیا پان نوکری
07 ستمبر, 2019 5:48 شام

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی کے پولیس اہلکاروں کو گٹکا ، چھالیا ، پان یا نوکری میں سے کسی ایک کو پسند کرنا ہو گا ،  تیسرا کوئی آپشن نہیں۔ پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کے دانتوں کے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا۔

کراچی پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کے پاس تیسرا آپشن دستیاب نہیں، ساؤتھ زون میں پولیس اہلکاروں کے دانتوں کا ٹیسٹ شروع ہوگیا۔ ٹیسٹ کےبعد ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کو گٹکا، پان، چھالیہ اور مین پوری کھانے سے سختی سے منع کردیا، اب تک دو سو اہلکاروں کے ٹیسٹ لئے جاچکے ہیں۔

ادھر ٹریفک پولیس پر ایک اور امتحان بھی آگیا، قوت سماعت کی جانچ کیلئے سگنلز پر تعینات اہلکاروں کے کانوں کا ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں کے فری میڈیکل ٹیسٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز