گولن نیٹ ورک کی حمایت کا الزام ، ترک حکومت کا 82 فوجیوں کی گرفتاری کا حکم

December 2, 2020
خبرایجنسی کے مطابق فوجیوں کی گرفتاری کا حکم ازمیر صوبے کے چیف پراسیکیوٹر نے دیا، فوجی افسران سمیت 848 فوجی اہلکاروں کو برطرف کرنے کا بھی حکم دیا گیا ۔
63 افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ، 2016 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے وقت سے فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن جاری ہے،فتح اللہ گولن امریکا میں مقیم ہیں۔