Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات ، تحفظات سے آگاہ کیا ، ذرائع

گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات ، تحفظات سے آگاہ کیا ، ذرائع
April 23, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق راجہ ریاض، صوبائی وزراء اجمل چیمہ اور خیال احمد کاسترو سمیت دیگر نے تحفظات سے آگاہ کیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راجا ریاض کی قیادت میں وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی وزراء اجمل چیمہ اور خیال احمد کاستروسمیت  پی ٹی آئی کے اہم رہنما بھی شامل تھے۔ راجا ریاض اور وفد میں شامل دیگر  ارکان نے   چوہدری سرور کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے وفد میں شامل ارکان کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دھانی کرا دی۔

ذرائع کا یہ بھی  کہنا ہے گورنر پنجاب  نے وفد کو  یقین دھانی کرائی کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے وفد کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا  کریں گے اور تمام  اراکین کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں  دور کیا جائے گا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ  حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

دوسری طرف  پی ٹی آئی کے جھنگ سے ایم این ایز صاحبزادہ محبوب سلطان  اور صاحبزادہ امیر سلطان نے  جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔ دونوں ایم این ایز نے جہانگیر ترین کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماوں نے  اعادہ کیا کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں پارٹی کے اندر سے جاری ہر قسم کی سازشوں کا اکٹھے مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔