Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گورنر سندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

گورنر سندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا
May 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ عمران اسماعیل 27 اپریل سے قرنطینہ میں ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کورونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ توقعات کے برخلاف آیا ہے۔ اللہ انہیں اس صورتحال سے نمٹنے کی طاقت دے۔ عمران اسماعیل کا پہلا کورونا ٹیسٹ ستائیس اپریل کو کیا گیا تھا۔ عمران اسماعیل نے والدہ کے ساتھ افطار کیا۔ ان کا کہنا تھا والدہ کے جانے کے بخار ہوا ، ٹیسٹ کرایا تو مثبت آگیا۔ والدہ اور گھروالوں کے ٹیسٹ بھی کراؤں گا۔ گورنر سندھ نے کچھ روز قبل سیکڑوں  افراد کے ہجوم میں  مختلف شہروں  اور احساس کفالت سنٹر کا دورہ بھی کیا تھا۔ پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی عمران اسماعیل کے ہمراہ رہے تھے ۔ مختلف سیاسی رہنماؤں نے  عمران اسماعیل  سے رابطہ کر کے  خیریت دریافت کی  اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔