Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
April 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عمران اسماعیل نے خود کو قرنطینہ کر لیا ۔ عمران اسماعیل نے ایک روز قبل والدہ کے ساتھ افطار کیا۔ انہوں نے کہا والدہ کے جانے کے بخار ہوا ، ٹیسٹ کرایا تو مثبت آگیا۔ والدہ اور گھروالوں کے ٹیسٹ بھی کراؤں گا۔ گورنر کے قریبی اسٹاف اور ملاقات کرنیوالوں کے بھی ٹیسٹ ہوں گے۔ https://twitter.com/ImranIsmailPTI/status/1254835279476727816?s=20 گورنر سندھ نے کچھ روز قبل سیکڑوں  افراد کے ہجوم میں  مختلف شہروں  اور احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی عمران اسماعیل کے ہمراہ رہے۔ مختلف سیاسی رہنماؤں نے  عمران اسماعیل  سے رابطہ کر کے  خیریت دریافت کی  اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ عمران اسماعیل کا کہنا  تھاعمران خان نے مشکل حالات سے نمٹنا سکھایا۔ انشااللہ کورونا وائرس کیخلاف کامیاب ہوں گے۔