گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، دو نوجوان زخمی

گوجرانوالہ ‏ ڈکیتی مزاحمت دو نوجوان زخمی ‏92 نیوز
۲۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۳۶ دن

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے  دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

ڈاکو تھانہ صدر اور قلعہ دیدار سنگھ کے علاقوں میں ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ملزموں نے  مزاحمت  پر  دو موٹرسائیکل سواروں  پر فائرنگ  کر دی، زخمیوں کو سول اسپتال گوجرانوالہ  منتقل کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب میں قصور میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، علی الصبح بائی پاس ریلوے پھاٹک پر ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے درجنوں گاڑیوں کو روک کر لوٹ لیا،  مزاحمت پر ایک بزرگ شہری زخمی ہو گیا ۔

بائی پاس ریلوے پھاٹک پر ناکہ زن ڈاکوؤں نے درجنوں گاڑیوں کو روکا اور مسافروں سے نقدی موبائل فون و قیمتی سامان لوٹ کر  فرار ہوگئے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک گاڑی پر فائرنگ بھی کی جس سے ایک بزرگ شہری زخمی ہو گیا ،،مقامی پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچی۔

تازہ ترین ویڈیوز